28 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:53
وینزویلا : آگ نے تیل کے تیسرے ٹینک کو بھی لپیٹ میں لے لیا
جیو نیوز - کراکس…جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کی سب سے بڑی ریفائنری میں لگنے والی آگ نے تیل کے تیسرے ٹینک کو بھی لپیٹ میں لے لیا، تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اندیشہ ہے۔وینزویلاکی آئل ریفائنری Amuay میں دوروز قبل گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکا ہوا تھا اور آگ لگ گئی تھی جس سے 48 افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہوگئے تھے، دو روز کی کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا اور تیل ذخیرہ کرنے والا تیسرا ٹینک بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے،آگ سے قریبی واقع 200مکانات اور کئی دکانیں بھی تباہ ہوگئیں جس کے بعد قریبی آبادی کو خالی کرالیا گیا ہے۔