تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 اگست 2012
وقت اشاعت: 14:16

عراق میں ایک ہی روز 21 افراد کوپھانسی دیدی گئی

جیو نیوز - بغداد…عراق میں ایک ہی روز 21 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ وزارت انصاف کے ترجمان حیدر السعدی کے مطابق ان افراد کو دہشت گردی کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے جن میں3 خواتین بھی شامل ہیں۔وزارت انصاف کے عہدیدار نے بتایا کہ ان افراد کو پیر کے روز سزائے موت دی گئی۔عراق میں رواں سال 91 افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے رواں سال کے ابتداء میں عدالتی کارروائی میں شفافیت کی کمی پر تنقید کرتے ہوئے فوری طورپر پھانسی کی سزامعطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.