29 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:27
مٹ رومنی ری پبلکن پارٹی کے باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد
جیو نیوز - ٹامپا… امریکا میں ری پبلکن پارٹی نے مٹ رومنی کو باضابطہ طورپر صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔ مٹ رومنی نومبر میں ہونے والے انتخابات میں بارک اوباما سے مقابلہ کریں گے۔ مٹ رومنی غیر رسمی طور پر تو صدارتی امیدوار پہلے ہی بن چکے تھے اور انھوں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کررکھی ہے تاہم ان کی نامزدگی کی باضابطہ منظوری فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں ہونے والے کنونشن میں دی گئی جس میں ری پبلکن پارٹی کے پچاس ہزار سے زائد نمائندے شریک تھے۔ 65 سال کے مٹ رومنی 2003سے 2007تک ریاست میساچوسیٹس کے گورنررہ چکے ہیں۔ 6نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے اور بارک اوباما کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔