29 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:10
اجمل قصاب کی اپیل پر بھارتی سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی
جیو نیوز - نئی دہلی…ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم اجمل قصاب کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر بھارتی سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی۔ممبئی حملوں کے الزام میں اجمل قصاب کو ممبئی کی سیشن عدالت نے سزائے موت سنائی تھی بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے بھی اس سزا کی توثیق کر دی تھی۔ اس فیصلے کو اجمل قصاب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ جس نے کیس کا تمام رکارڈ طلب کرلیا تھا اوراجمل قصاب کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر آج فیصلہ سنائے گی۔چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو ممبئی کے مختلف مقامات پر دس مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں سوائے اجمل قصاب کے باقی تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان حملوں میں تقریبا ایک سو ستر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ساٹھ گھنٹوں سے زیادہ جاری رہنے والی اس لڑائی میں بھارت کے بڑے ہوٹلوں، ریلوے اسٹیشن اور یہودیوں کے کلچرل سینڑ کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ ممبئی کی سیشن عدالت میں اجمل قصاب پر مقدمہ چلایا تھا اور موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد میں ممبئی ہائی کورٹ نے بھی اس سزا کی توثیق کر دی تھی۔ اسی فیصلے کو قصاب نے29جولائی 2011کوکوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھااور 10 اکتوبر 2011 کوسپریم کورٹ نیفیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ممبئی حملوں کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے جج ایم ایل تہیلیانی نے اجمل قصاب کو ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، دہشت گردی کی سازش کرنے، قتل اور اقدام قتل جیسے مختلف الزامات کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔