29 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:16
بوسنیاکے جنگلات میں لگی آگ مقامی علاقوں تک پہنچنا شروع
جیو نیوز - سرائیو…بوسنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے شعلے مقامی علاقوں تک پہنچنا شروع ہو گئے۔آگ کے شعلوں سے گر می کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔بوسنیا کے جنگلات میں لگی خطرناک آگ نے مقامی علاقوں تک پہنچنا شروع کر دیا۔آگ سے زیادہ متاثر Glogosnica کے ارد گرد کے علاقے ہیں۔ساتھ ہی آگ نے بلقان ممالک سربیا ،مون ٹینیگرو اور کروشیا کو بھی اپنی لیپیٹ میں لیا ہوا ہے۔آگ کی شدت سے درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔اور بارش کی کوئی امید ظاہر نہی کی جارہی۔ فوجی ہیلی کاپڑ کی مدد سے مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔