تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:25

چین: کوئلے کی کان میں دھماکا، 19کان کن ہلاک

جیو نیوز - شنگھائی… چین میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے سے 19کان کن ہلاک اور 28 لاپتہ ہوگئے۔ چینی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سال کا انڈسٹری میں ہونے والا یہ سب سے بڑا حادثہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مختلف جگہوں سے ریسکیو ٹیموں کو بلا کر 107 کان کنوں کو بچایا گیا۔ حکومت کے حفاظتی انتظامات کو دیکھنے والے ادارے کے مطابق گزشتہ برس کوئلے کی مختلف کانوں میں دھماکوں سے1,973 کان کن ہلاک ہو چکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.