30 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:25
امریکی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گی
جیو نیوز - بیجنگ… امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن آئندہ ہفتے چین کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 4 ستمبر کو چین کے دورہ پر بیجنگ پہنچیں گی ۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی بہتری سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔ امریکی وزیر خارجہ بیجنگ میں اپنی مصروفیات کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ چین کی دوسری اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 6 ستمبر کو مشرقی تیمور جائیں گی۔ وہ پہلی امریکی اعلیٰ عہدیدار ہیں جو مشرقی تیمور کا دورہ کریں گی جہاں سے وہ 8تاریخ کو روسی شہر ولادی وستوک جائیں گی ۔ ولادستوک میں امریکی وزیر خارجہ اشیاء پیسفک اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔