تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 3:40

اریٹریا کی جیل میں طویل عرصہ سے قید 4صحافی دم توڑ گئے

جیو نیوز - عدیس ابابا … اریٹریا کی جیل میں طویل عرصہ سے قید 4صحافی دم توڑ گئے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے بیان کے مطابق ذرائع اور جیل گارڈ سے ملنے والی رپورٹس کی کئی ہفتوں تک تحقیقات کے بعد ہم اس بات کی تصدیق کرنے کے قابل ہوئے ہیں کہ ملک کے شمال مشرقی ایرا یرو جیل میں پابند سلاسل دویت حیبت مائیکل‘ میتھور جتیب اور ویدی عطا ہلاک ہوگئے ہیں۔ تینوں صحافیوں کو 2001ء میں قید میں ڈالا گیا تھا۔ بیان کے مطابق چوتھے ہلاک ہونے والے صحافی کو 2009ء میں گرفتار کیا گیا جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.