تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 اگست 2012
وقت اشاعت: 18:38

امریکا: نیوجرسی کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک

جیو نیوز - اولڈ برج … امریکا کے ایک شاپنگ سینٹر میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کرکے 2 افراد ہلاک کردیا جبکہ پولیس کی کارروائی میں ملزم بھی مارا گیا۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔ پولیس حملہ آور کی شناخت کیلئے کارروائی اور واقعے سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.