تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:46

حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا معاملہ ،اوباما انتظامیہ میں اختلاف

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے تردید کی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کے معاملہ پر اوباما انتظامیہ میں اختلافات ہیں۔ایک انٹر ویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ وقت پر امریکی کانگریس کو رپورٹ پیش کریں گی کہ آیا حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دیا جائییا نہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے حقانی نیٹ ورک پر دباوٴ بڑھا رکھا ہے،ہم ان کے وسائل ختم کرتے جارہے ہیں اور ان کے رہنماوٴں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہ ہم پاکستان پر بھی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کوششیں تیز کرنے کے لئے دباوٴ ڈال رہے ہیں۔اس بارے میں آئندہ ہفتے کانگریس کو رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد ہی مزید کچھ کہاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.