تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:19

اسپین کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا

جیو نیوز - میڈریڈ…اسپین کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے،چار ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ ایک اور شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔مقامی وزارت داخلہ کے مطابق آگ نے اب Marbellaکے نزدیک واقع قصبہ Coin کا رخ کرلیا ہے۔فائر فائٹرز کا عملہ آگ بھجانے میں مصروف ہے لیکن آگ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔اس سال اسپین میں آگ لگنے سے 15سو اسکوائر میل کا رقبہ تباہ ہوچکا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.