2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:49
فلوریڈا کے ساحل پر 22 وہیل پھنس گئیں،پانچ کو بچایا جاسکا
جیو نیوز - جنوبی فلوریڈا کے ساحل پر 22 وہیل پھنس گئیں۔ صرف پانچ کو بچایا جاسکا۔جنوبی فلوریڈا کے علاقے فورٹ پیئرس کے ساحل پر 22 پائلٹ وہیل آکر پھنس گئیں۔ سارے دن ان کو بچانے کی کوشش ہوتی رہی مگر دو درمیانی اور تین چھوٹی مچھلیوں کے علاوہ کسی کو بچایا نہیں جاسکا۔ ان میں کئی ایک قدرتی موت کا شکار ہوئیں جبکہ بقیہ کو تکلیف سے بچانے کیلئے انجکشن دے کر ہمیشہ کی نیند سلا دیا گیا۔ سمندری حیات کی ایک ماہر ایلیسن گیرٹ کا کہنا ہے کہ پائلٹ وہیلز بہت محبت کرنے والی ہوتی ہیں۔ ایک خیال ہے کہ آنے والی مچھلیوں میں سے کوئی ایک بیمار تھی، اس لئے وہ ساحل پر آگئی مگر اُس کے ساتھ رہنے والوں نے اسے چھوڑنا گوارہ نہیں کیا اور اس کے ساتھ ہی مرنے کو ترجیح دی۔