تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:49

رومانیہ میں پارلیمانی انتخابات 9 دسمبر کو کرانے کا اعلان

جیو نیوز - بخارسٹ … رومانیہ میں پارلیمانی انتخابات 9 دسمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکومت کے اعلان کے مطابق رومانیہ میں آئندہ پارلیمانی انتخابات 9 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔ رومانیہ میں صدر ٹرائیان باسسکو کی حکومت کو جولائی میں برطرف کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے رومانیہ میں شدید سیاسی بحران جاری ہے۔ رومانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر باسسکو کے خلاف مواخذہ کرنے کیلئے عوامی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ یورپی یونین اور امریکہ نے رومانیہ میں صدر باسسکو کی حکومت کے خاتمہ پر تنقید اور تشویش ظاہر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.