تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:23

چین میں 50سال کی بدترین بارشیں

جیو نیوز - بیجنگ… چینی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں کے ساتھ ہی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے آگھیرا۔ مقامی دریا میں تباہ شدہ گھروں کاملبہ جمع ہوگیا۔ جنوب مغربی صوبے کے دریاYangtze میں ملبہ جمع ہے ، جو طوفانی بارشوں ، تیزہواوٴں اور کئی دنوں کے سیلاب کا نتیجہ ہے۔ دریا کو ملبے سے صاف کرنے کے لیے 10 کشتیاں کام کررہی ہیں جبکہ دریا میں پانی کی سطح جیانگ جن کے سیکشن پر2.5 میٹر بلند ہوگئی ہے، طوفانی بارشوں سے 18 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ سیچوان صوبے کے ایک گاوٴں میں 50 سال کی بد ترین بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.