تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:39

شام، جنگی طیاروں کی بمباری سے 18سویلین ہلاک

جیو نیوز - دمشق… شام کے شہر حلب کے علاقے الباب میں ایک عمارت پر جنگی جہاز کی بمباری سے عمارت میں پناہ لینے والے 18افراد ہلاک ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی شہر حلب کے باغیوں کے کنڑول والے شہر الباب میں ایک عمارت پر جنگی جہاز سے بمباری کی گئی جس سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 6 عورتیں اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔شام کے انسانی حقوق کے ادارے کے ڈائریکٹر کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے افراد نے عمارت میں پناہ لی ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.