تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:43

لیبیا میں کار بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی

جیو نیوز - طرابلس … لیبیا میں کار بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق بن غازی شہر کی مصروف شاہراہ پر کار میں نصب بم پھٹنے کے نتیجہ میں کار کا ڈرائیور ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ڈرائیور سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ ابھی تک دھماکہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.