4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:53
پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ میں شدت
جیو نیوز - لزبن… تیز ہوائیں ، شدید درجہ حرارت ، پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جس کے باعث فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ اس دوران ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ پرتگال کے شہر لزبن سے 150 کلومیٹر دوری کے فاصلے پرOuremکے جنگلات ہیں جہاں ایک شخص آگ سے گھر بچانے کے چکر میں جھلس گیا، دو فائر فائٹرز سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی علاقے میں فائر فائٹرز کا ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوگیا، ڈیڑھ ہزار فائر فائٹرز، 5 سو گاڑیاں اور 13ائیر کرافٹ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔