تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:2

سعیدہ وارثی حکمراں جماعت کی شریک چیئرپرسن کے عہدے سے فارغ

جیو نیوز - لندن… برطانیہ میں سعیدہ وارثی کو حکمراں کنزرویٹو پارٹی کی شریک چیئرپرسن کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون کی اتحادی حکومت میں پہلی بار بڑا ردوبدل کیا گیا ہے۔سعیدہ وارثی نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے خود کو عہدے پر برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعیدہ وارثی کو ایران اورچین سے متعلق وزارت کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ایران پر بڑھتے ہوئے مغربی دباوٴ میں اپنی کمیونٹی کی مخالفت مول لینے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے اسے مسترد کردیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سعیدہ وارثی کی نائب مشیل فیلن ، ہاوٴسنگ وزیرگرینٹ شیپس اور وزیر روزگار chris Grayling اب اس عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ سعیدہ وارثی نے سوشل ویب سائٹ پر عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی شریک چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کیلئے اعزاز تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر انصاف کین کلارک بھی اپنی وزارت چھوڑنے پر رضامند ہو گئے ہیں تاہم وہ حکومت میں رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.