تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:8

سوڈان اورجنوبی سوڈان میں سرحدی تنازع پر مذاکرات شروع

جیو نیوز - خرطوم… سوڈان اورجنوبی سوڈان کے درمیان سرحدی تنازعہ کے حل کیلئے مذاکرات منگل کو ایتھوپیا میں شروع ہوگئے۔ یہ مذاکرات مختلف ثالثوں کی کوششوں سے ہورہے ہیں جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرحد کا واضح تعین کرنے کے حوالے سے کسی معاہدہ تک پہنچنا ہے تاکہ دونوں ممالک سے خام تیل کی برآمدات کو بحال کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان نے 2005ء میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت تقریباً ایک سال قبل سوڈان سے علیحدگی اختیارکی تھی۔ دونوں ممالک کے درمیان 1800 کلومیٹر طویل سرحد پر واقع خام تیل کے ذخائر سے مالا مال علاقوں پر دعوی کی بدولت گذشتہ اپریل میں جنگ چھڑ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے مغربی ممالک اور افریقی یونین کے ثالثوں نے اہم کردار ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.