تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:21

سعیدہ وارثی برطانیہ کی فارن آفس منسٹر بن گئیں

جیو نیوز - لندن…برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل کردی۔سعیدہ وارثی کوکنزرویٹوپارٹی کی شریک چیئرپرسن کے عہدے سے تبدیل کرکے انہیں فارن آفس اورفیتھ اینڈکمیونٹی کی وزارتیں سونپ دی گئی ہیں۔ڈیوڈکیمرون کی وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالنے کے بعدکابینہ میں پہلی بڑی ردوبدل کے بعد سعیدہ وارثی کی جگہ گرانٹ شیپس کوپارٹی کانیاشریک چیرمین مقررکردیاگیا۔وزیرخارجہ ولیم ہیگ،وزیرداخلہ تھریسامے،وزیرخزانہ جارج اوسبورن اوروزیرتعلیم مائیکل گوکے عہدے برقرار رکھے گئے ہیں جبکہ وزارت صحت،ٹرانسپورٹ اورانصاف کے قلمدان تبدیل کردیے گئے۔ڈیوڈکیمرون نے اتحادی جماعت لب ڈیم کے نہ صرف پانچوں وزراکے عہدے برقراررکھے بلکہ 2010میں سرکاری اخراجات اسکینڈل کے باعث استعفیٰ دینے والے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈلازکوجونیئر وزیر تعلیم کی حیثیت سے کابینہ میں دوبارہ شامل کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.