تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:32

فون کمپنی کے ایک کروڑ20لاکھ صارفین کی معلومات چرالیں،ہیکرز کا دعویٰ

جیو نیوز - سان فرانسسکو.. . . ایک ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایف بی آئی کے ایک لیپ ٹاپ سے آئی پیڈ اور آئی فون کے ایک کروڑ20لاکھ صارفین کی معلومات چرالی ہیں۔AntiSec نامی ہیکر گروپ کے مطابق انھوں نے یہ معلومات ایف بی آئی کے سائبر ایکشن سپروائزر کے لیپ ٹاپ سے چرائیں۔ گروپ نے ایک کروڑ 20 لاکھ صارفین میں سے 10 لاکھ سارفین کی معلومات انٹرنیٹ پر جاری کردی ہیں۔ایف بی آئی نے ہیکر گروپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی کے کمپیوٹر سے کوئی معلومات نہیں چرائی گئی۔ایف بی آئی کے پاس اس قسم کا کوئی ڈیٹا نہیں ہوتا۔دوسری جانب ڈنمارک کے ایک سائبر کرائم اسپیشلٹ کا کہنا ہے کہ ہیکر گروپ کا دعویٰ درست معلوم ہوتا ہے کیوں کہ جاری کردہ ڈیٹا میں ان کے تین نمبروں کی معلومات بھی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.