5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:43
امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی چینی نائب صدر سے ملاقات منسوخ
جیو نیوز - بیجنگ… امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی چین کے نائب صدر سے ملاقات منسوخ ہو گئی ہے،ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان تناوٴ کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی چین کے مختصر دورے میں آجژی جِن پنگ Jinping سے ملاقات ہونا تھی۔ ان کے دورے کا مقصد خاص طور پرچین اور اس کے ہمسایہ ملکوں کے درمیان تنازعات کا جائزہ لیناہے۔ بیجنگ میں ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ رات ہمیں بتایا گیا ہے کہ غیر متوقع شیڈول کی وجہ سے نائب صدر اور وزیر خارجہ کے درمیان آج ملاقات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ چینی نائب صدر کی سنگاپور کے وزیر اعظم اور روسی حکام سے ملاقاتیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔