5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:16
جاپان کی متنازع جزیرہ خریدنے کی منظوری
جیو نیوز - ٹوکیو… جاپانی حکومت نے جاپان اور چین کے درمیان واقع متنازع جزیرے خریدنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد چین اور جاپان میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان اور چین کے درمیان واقع یہ جزائر غیر آباد ہیں اور اس وقت نجی ملکیت میں ہیں۔ جاپان کی حکومت نے نجی مالکان سے ان جزیروں کو 2کروڑ60لاکھ ڈالر میں خریدنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد چین اور جاپان میں تناوٴ بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ چین بھی ان جزائر پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متنازع سمندری علاقے میں گیس کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں اس لیے چین اور جاپان دونوں اس علاقے سے دست بردار نہیں ہونا چاہتے۔