تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:32

کینیڈا، کیوبک صوبے کے انتخابات میں علیحدگی پسندوں کی کامیابی

جیو نیوز - مونٹریال… کینیڈا کے صوبے کیوبک کے انتخابات میں علیحدگی پسند جماعت نے اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ مونٹریال میں پارٹی کے حامیوں نے جشن منایا۔ رقبے کے لحاظ سے کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے کیوبک میں قانون ساز اسمبلی کی 125 نشستوں کے لیے انتخابات ہورہے ہیں جس میں 60 لاکھ کے قریب افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق 60 سے زائد نشستوں پر علیحدگی پسند جماعت ”Parti Quebecois “ کو برتری حاصل ہے اور وہ دوسری چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کرحکومت بنا سکتی ہے۔ حکمراں جماعت لبرل پارٹی کے9 سالہ اقتدار کے خاتمے کی وجہ تعلیمی اداروں میں ٹیوشن فیس میں اضافہ بھی قرار دیا جا رہا ہے جس کے باعث طلبہ کئی مہینوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق Parti Quebecois کی کامیابی کے باوجود کیوبک صوبے کی کینیڈا سے فوری علیحدگی کا امکان نہیں کیونکہ کیوبک صوبے کے عوام کی اکثریت علیحدگی کے بجائے صرف لبرل جماعت سے چھٹکارے کی خواہش مند نظرآتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.