تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:47

امریکا علاقے میں بڑھتی ہوئی طاقت کنٹرول کرنا نہیں چاہتا، ہلیری

جیو نیوز - بیجنگ… امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہاہے کہ امریکا علاقے میں بڑھتی ہوئی طاقت کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتا ،چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بحرجنوبی چین کی حدود پر کبھی کوئی تنازع نہیں ہوگا ۔ بیجنگ میں چینی ہم منصب یانگ جی چی سے ملاقات کے بعد مشترکا نیوز کانفرنس خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہاہے کہ امریکا علاقے میں بڑھتی ہوئی طاقت کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ بحرجنوبی چین کے بارے میں ضابطہ اخلاق ،سب کے مفاد میں ہے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ یہ سب کے مفاد میں ہے کہ ضابطہ اخلاق تک پہنچنے کے لئے چین اور آسیان ممالک سفارتی عمل شروع کریں۔ اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ یانگ جی چی نے کہا کہ ممالک بحر جنوبی چین میں جہاز رانی کی آزادی کا مزہ ا اٹھاسکتے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ کہا کہ تناوٴ کے شکار اس سمندر میں کبھی کوئی تنازع نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کو امریکا کے ساتھ کام کرتے رہنے کی امید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.