تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:53

اوباما کی حامیوں کو’بو بو‘کرنے کے بجائے ووٹ کرنے کی نصیحت

جیو نیوز - واشنگٹن…این جی ٹی…امریکا میں آج کل صدارتی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے جس کے لئے ناصرف صدر اوباما بلکہ اُن کے مخالف امیدوار مٹ رومنی بھی مختلف ریاستوں میں جلسے کرتے نظر آرہے ہیں۔اسی سلسلے میں اوباما گذشتہ دنوں ریاست کولوراڈو پہنچنے جہاں اُنہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب اور براہ راست بات چیت کی۔اپنے خطاب کے دوران اوباما نے حامیوں کو مشورہ دیا کہ اِنہیں اُن کے مخالفین ریپبلکنز کی طرح ”بو بو“کرنے کے بجائے ووٹ دینے کی طرف دھیان دینا چاہیے۔واضح رہے کہ Boo ”بو“امریکی صدارتی محل میں اوباما خاندان کے ساتھ رہنے والے کتے کانام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.