تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:42

بھارت:لوک سبھا میں کوٹہ بل پیش کرنے پر ہنگامہ آرائی ، ارکان گتھم گتھا

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی پارلے منٹ لوک سبھا میں سرکاری ملازمتوں سے متعلق کوٹہ بل پیش کرنے کے دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔اس دوران دو سیاسی جماعتوں کے ارکان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوگئی۔راجیا سبھا میں ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب حکمران جماعت کانگریس نے سرکاری ملازمتوں میں مختلف ذات اور قبا ئل کے لیے کوٹہ مختص کیے جانے سے متعلق بل ایوان میں پیش کیا۔اس دوران بل کی مخالف سماج وادی پارٹی اور حامی بہوجن سماج پارٹی کے ارکان آپس میں جھگڑ پڑے،اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی،دونوں ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔ اس تو تو میں میں کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بھی چند گھنٹوں کے لیے روکنا پڑی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.