5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:10
نیٹو کے سیکریٹری جنرل کاافغان صدر حامد کرزئی کو ٹیلی فون
جیو نیوز - برسلز… نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ترجمان نیٹو کے مطابق اس موقع پرنیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے افغان صدر کو نیٹو فورسز پر مقامی فوجیوں کے حملوں پر تشویش سے آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ افغان مشن کے لیے نیٹو فورسز پر عزم ہیں، نیٹو کی حکمت عملی درست سمت میں گامزن ہے۔