6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:48
اوہائیو : دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا مقدمہ، ملزم کا اعتراف جرم
جیو نیوز - واشنگٹن … امریکی ریاست اوہائیو میں ہائی وے پل کوبم دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ملزم کونر اسٹیونز سمیت 5 ملزمان پر ایکرن اور کلیو لینڈ کے درمیان ایک پل کو بم سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ ملزم نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے اور دھماکے سے املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے 3 الزامات کے تحت اعتراف جرم کیا ہے۔ اس سے پہلے اسی کیس میں ایک اور ملزم اعتراف جرم کرچکا ہے، دیگر 2 ملزمان کو آج پیش کیا جائے گا جبکہ ایک ملزم نفسیاتی معائنے سے گزر رہا ہے۔