تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:11

فرانس: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 8 سالہ بچی زخمی

جیو نیوز - پیرس … فرانس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 سالہ بچی زخمی ہے۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق ایک سڑک سے 4 افرادکی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی سرحد کے قریب ایک جھیل کے پاس پارکنگ میں کھڑی بی ایم ڈبلیو کار میں سے 3 افرادکی لاشیں ملی ہیں، گاڑی پر برطانیہ کی نمبرپلیٹ ہے، چوتھی لاش ایک بائیک رائیڈر کی ہے۔ تمام افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا جبکہ جائے وقوعہ سے ایک 8 برس کی بچی شدید زخمی حالت میں ملی ہے جسے ہیلی کاپٹرکے ذریعے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.