تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:0

کیلی فورنیا : جنگلات میں لگی آگ ہزاروں ایکڑرقبے پرپھیل گئی

جیو نیوز - لاس اینجلس … امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ہزاروں ایکڑرقبے پرپھیل گئی، قریبی علاقوں کو خالی کرالیا گیا جبکہ کئی ہائی ویز بندکردی گئیں۔ شمال مغربی کیلی فورنیا کی کاوٴنٹی کولوسا میں منگل کو بھڑکنے والی جنگل کی آگ تیزہواوٴں کی وجہ سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے جس کے باعث کورٹینا رنچیریا کے علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے اور کئی ہائی ویزبند کردی گئی ہیں، آگ نے 3 ہزار200 ایکڑ جنگلات کو تباہ کردیا ہے۔ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے 2 ہیلی کاپٹروں اور 100 سے زائد فائر ٹینڈرز کی مدد سے سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.