6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:16
میکسیکو: سماعت اور گویائی سے محروم افراد نگرانی پر مامور
جیو نیوز - میکسیکو سٹی … میکسیکو کے ایک شہر میں گونگے، بہرے افراد کو سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا کام دیا گیا تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا۔ میکسیکو کے شہر اوکساکا میں مختلف مقامات پر 230 سیکیورٹی کیمرے نصب ہیں جن کے ذریعے مرکزی کنٹرول روم سے شہر کی 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔ ریاست اوکساکا کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ سماعت اور گویائی سے محروم افراد کی دیگر حسیات خاصی تیز ہوتی ہیں اور وہ کسی بھی منظر کو زیادہ باریک بینی سے دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گونگے بہرے افراد مشکوک صورتحال کو عام لوگوں سے زیادہ جلدی بھانپ لیتے ہیں، جس کے باعث پولیس کنٹرول روم میں ان کی تعیناتی سے جرائم پر قابو پانے میں بہت مدد ملی ہے۔