6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:58
امریکا ڈرون طیارے فروخت کرنے کیلئے تیار
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی محکمہ دفاع نے ڈرون طیارے فروخت کرنے کیلئے چھیاسٹھ ملکوں کواہل قراردے دیا لیکن امریکی محکمہ خارجہ اورکانگریس کی منظوری ابھی باقی ہے۔ واشنگٹن میں پینٹاگان کے ایک سینئرعہدے دارنے غیرملکی خبرایجنسی کوبتایاکہ دنیاکے کئی ملک ڈرون طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کیلئے محکمہ دفاع کی نئی گائیڈ لائن کے تحت چھیاسٹھ ملکوں کی ایک فہرست تیارکرلی گئی ہے جوامریکی ڈرون طیارے خریدنے کے اہل ہیں۔ تاہم انھوں نے ان ملکوں کے نام نہیں بتائے۔ ان کاکہناتھا کہ ڈرون طیاروں کی فروخت کیلئے ابھی کانگریس اورمحکمہ خارجہ کی منظوری بھی نہیں ملی ہے جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیاجائے گا۔