تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:6

مراکش :بس کھائی میں گرنے سے 42 افراد ہلاک ‘ 24 زخمی

جیو نیوز - رباط … مراکش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ صبح دو بجے زگورہ میں پیش آیا۔ بس پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک الٹ کر قریبی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 37 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو مراکش کے ابن سینا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مراکش میں گزشتہ سال کے دوران سینکڑوں جانوں کا ضیاع ہوا۔ رواں سال اس شرح میں 12 فیصد کا مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.