تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:38

بھارت، فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد54ہوگئی

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں آتش بازی کی فیکٹری میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی، جبکہ فیکڑی مالک سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جنوبی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ روز آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 54افراد ہلاک اور 50 سے زائد جھلس کر زخمی ہوگئے۔فیکٹری میں 300 کے قریب ورکرز کام کرتے تھے ،زیادہ تر ورکرز باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.