6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:29
شامی حکومت فوری طور پر تشدد روک دے، عرب لیگ
جیو نیوز - قاہرہ… عرب وزرائے خارجہ نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تشدد روک دے۔ قاہرہ میں عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں حکومت اور باغیوں کی طرف سے عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کی گئی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت شامی عوام کے خلاف ہر قسم کا تشدد اور ان کی ہلاکتوں کا سلسلہ فوری طور پر روک دے۔ ادھر شام میں گزشتہ روزمختلف علاقوں میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔