7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:26
امریکا: فارم ہاوٴس میں آتشزدگی، 14 گھوڑے جل کر ہلاک
جیو نیوز - نیویارک … امریکی ریاست نیو ہیم شائر میں گھوڑو ں کے اصطبل میں آگ لگنے سے 14گھوڑے جل کر ہلاک ہوگئے۔ بریڈ فورڈ شہر میں پیری ہل فارم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ اس قدر شدید تھی کہ 10 ہزار مربع فٹ پر پھیلا فارم ہاوٴس جل کر خاکستر ہوگیا، آگ کی وجہ سے فارم ہاوٴس میں موجود گھوڑوں کا اصطبل شدید متاثر ہواجس میں 14 گھوڑے جل کر ہلاک ہوگئے۔فارم ہاوٴ س میں آگ لگنے کی اطلاع نزدیک سے گزرنے والے ایک شخص نے فائر بریگیڈ کو دی، 50 فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ا