تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 3:26

ڈیلاس: امریکی ایئر لائن کی پرواز میں بم کی اطلاع، مشکوک شخص گرفتار

جیو نیوز - ڈیلاس … ڈیلاس جانے والی امریکی ایئر لائن کی پرواز کو بم کی جھوٹی اطلاع کے باعث فلاڈیلفیا اتار لیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلاڈیلفیا پولیس کو ٹیلے فون کال موصول ہوئی کہ امریکی ایئر لائن کی یہاں آنے والی پرواز میں سوار ایک مسافر کے پاس مشکوک سامان یا دھماکا خیز مواد موجود ہے۔ یہ پرواز کچھ دیر پہلے ہی ڈیلاس کے ہوائی اڈ ے سے اڑی تھی۔ مذکورہ طیارے سے مشکوک مسافر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے طیارے کو مکمل تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق مسافر نے شرارتاً ایسا کیا تھا اور اس کے پاس کوئی بھی مشکوک سامان نہیں تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.