تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:24

برما کی پارلیمنٹ نے 9ججز عہدوں سے برطرف کر دیئے

جیو نیوز - ینگون… برما کی پارلیمنٹ نے آئینی عدالت کی طرف سے سیاسی اصلاحات کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے الزام میں تمام نو ججوں کا مواخذہ کر کے ان کے عہدوں سے برخاست کر دیا ہے۔ برما میں جمہوریت کی بحالی کے بعد پارلیمنٹ اور عدلیہ میں سیاسی اصلاحات پر اختلافات پائے جاتے تھے اور اعلیٰ عدلیہ پر الزام لگایا جا رہا تھا کہ وہ سیاسی اصلاحات کے راستے میں روڑے اٹکا رہی ہے۔برما کی اعلی عدلیہ اور پارلیمنٹ میں اس وقت ٹھن گئی تھی جب عدالت نے اس سال مارچ میں یہ حکم دیا کہ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کے پاس حکومتی وزراء کو طلب کرنے کے اختیارات نہیں ہیں۔ برما کی عالمی شہرت یافتہ جمہوریت حامی رہنما آنگ سان سو چی کی جماعت نے بھی ججوں کے مواخدے کی حمایت کی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے دو تہائی اراکین نے ججوں کے مواخذے کی حمایت کی۔ پارلیمنٹ کا ایوان بالا ایک ماہ پہلے ہی ججوں کے مواخذے کو منظور کر چکا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.