تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:12

باراک اوباما آئندہ مدت کیلئے صدارتی انتخاب لڑنے کو تیار

جیو نیوز - شارلٹ… باراک اوباما آئندہ مدت کے لئے بھی امریکی صدر ارتی انتخاب لڑنے کو تیار ہیں، کہتے ہیں معیشت او رصحت کے شعبوں میں بہت کام کیا، اسی وجہ سے آئندہ بھی کامیابی کی امید ہے ۔ شارلٹ،نارتھ کیرولینامیں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دوبارہ نامزدگی پر پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ،امن، ٹیکس،صحت عامہ اورمستقبل کے لئے واشنگٹن میں اہم فیصلے ہونے والے ہیں اس لئے ان کا اقتدار میں رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے پاس دو راستے ہیں ایک راستہ ری پبلیکن پارٹی کے مٹ رومنی کا اوردوسرا ڈیمو کریٹس کا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوراستے ہیں ،جو چاہیں چن لیں ،میں آپ لوگوں کی وجہ سے پر امید ہوں۔ صدر اوباما نے کہا کہ چار سال پہلے انہوں نے اس کنونشن میں جو وعدے کئے وہ پورے کرنے کی کوشش کی۔ امریکی صدر نے اسامہ بن لادن کی موت کو فتح کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ چار سال پہلے میں عراق جنگ اور اسامہ بن لادن کے خاتمہ کا وعدہ کیا اور اسے پورا بھی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ نے واشنگٹن کی اسکائی لائین تباہ کی،آج یہ اسکائی لائین دوبارہ روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان امریکیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، جنہوں نے امریکا کو عظیم اور محفوظ بنانے کے لئے قربانیاں دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.