تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:6

چین میں زلزلے اور آفٹرشاکس،6افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ

جیو نیوز - بیجنگ… چین میں 5.7 شدت کا زلزلہ او ر آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ، زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے ینان اور Guizhou کی سرحد کے قریب شدید زلزلہ رکارڈ کیاگیا۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز 14کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے 6 افراد ہلاک ، 20 ہزار گھر تباہ ہوئے۔ تمام ہلاک افراد کا تعلق ینان سے ہے ، متعدد آفٹرشاکس کی وجہ سے عمارتیں ہل کر رہ گئیں ، لوگ خوف وہراس میں گھروں سے نکل آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.