7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:33
شام، دمشق کے مضافات سے 45افراد کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - دمشق… شام میں حکومت مخالف فسادات جاری ہیں اور دمشق سے 45 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ شام میں 18 ماہ سے جاری حکومت مخالف پر تشدد فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین واقعے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق کے مضافات میں سے45 نا معلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ عورتوں ،بچوں سمیت 23 لاشیں زملکہ کے شمالی مضافات سے برآمد ہوئیں جبکہ 22 افراد کی لاشیں قطانہ سے ملیں۔ شامی حزب اختلاف نے قتل عام پر حکومت کی حامی فورسز پر الزام عائد کیا ہے۔ گزشتہ روز ہونیوالے فسادات میں 65 عام شہری،24 باغی اور 42 فوجیوں سمیت 131 افراد ہلاک ہوئے۔برطانوی رپورٹ کے مطابق آج صبح عراقی سرحد کے قریب شیلنگ سے دو بچے ہلاک جبکہ شمالی شہر izzore میں مارٹر حملے میں دو باغی جان سے گئے۔جنوب مشرقی دمشق میں شامی سیکیورٹی فورسز کی باغی جنگجووٴں کے ساتھ جھڑپیں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔