تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:11

چین میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد43ہو گئی، ہزاروں بے گھر

جیو نیوز - بیجنگ… چین میں 5.7 شدت کا زلزلہ او ر آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ، زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد43 ہوگئی ، ہزاروں گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے ینان اور Guizhou کی سرحد کے قریب شدید زلزلہ رکارڈ کیاگیا، حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز 14کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے 43 افراد ہلاک ہوئے، تمام ہلاک افراد کا تعلق ینان سے ہے ، جبکہ 20 ہزار گھر تباہ ہوئے۔ ،ملبے سے لاپتہ افراد کی تلاش کی جارہی ہے ۔متعدد آفٹرشاکس کی وجہ سے عمارتیں ہل کر رہ گئیں ، لوگ خوف وہراس میں گھروں سے نکل آئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.