تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:19

قفقاز میں روسی فوجیوں کے قافلہ پر حملہ ، 4اہلکار ہلاک

جیو نیوز - انگشتیا… روس کی شمالی ریاست قفقاز میں نامعلوم حملہ آوروں نے روسی فوجیوں کے قافلہ پر حملہ کرکے 4اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔رپورٹ کے مطابق شمالی قفقاز کے علاقہ انگشتیا میں نامعلوم حملہ آوروں نے گشت پر مامور سیکورٹی فورسز کے گزرنے کے راستہ پر نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا جس کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے جس سے 4اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 4زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ روس 1990ء سے شمالی قفقاز کے علاقوں میں عسکریت پسندوں سے لڑ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.