7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:47
ترکی: غیر قانونی تارکین وطن سے بھری کشتی کی غرقابی، ہلاکتیں 61 ہو گئیں
جیو نیوز - انقرہ …ترکی کے ساحلوں پر تارکین وطن سے بھری کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ہے..غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والوں میں 18 اٹھارہ عورتیں، 31 بچے شامل ہیں۔ماہی گیروں کی اس کشتی میں عراق اور شام سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن بھی سوار تھے اور حادثے کے بعد ان میں سے بہت سے تیرتے ہوئے خشکی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ ترک پولیس کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ اسمگلروں نے انہیں یورپی ممالک کے راستے برطانیہ پہنچانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔