8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 7:32
رواں ماہ 9 ہزار فوجی افغانستان سے واپس بلائینگے، امریکی عہدیدار
جیو نیوز - واشنگٹن … ایک امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے اختتام تک مزید 9 ہزار فوجی افغانستان سے واپس بلالیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق رواں سال جنوری میں افغانستان میں 90ہزار امریکی فوجی تھے، جن کی تعداد اگست میں 84 ہزار اور ستمبر میں77ہزار رہ گئی، ستمبر کے اختتام تک مزید فوجیوں کی افغانستان سے واپسی کے بعد یہ تعداد 68 ہزار رہ جائے گی۔ امریکی عہدے دار کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء شیڈول کے مطابق ہوگا اور 2014ء تک ذمے داریاں افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردی جائیں گی۔