تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:42

چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد80ہو گئی

جیو نیوز - بیجنگ… چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد80 ہوگئی ، سیکڑوں زخمی ، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ چینی وزیراعظم وین جیاباوٴ نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،،گزشتہ روز زلزلے کے بعد یی لیانگ قصبے میں ٹوٹی پھوٹی گلیاں،بکھری ہوئی اینٹیں اور پتھرنظر ائے ، ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔ یوننان اور گوئیڑوصوبوں میں ریکٹر اسکیل پرپانچ عشاریہ سات کی قوت کے زلزے اور اس کے بعد کئی جھٹکوں سے 40 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔ کم ازکم 16 آفٹر شاکس کی بھی ریکارڈ کیے گئے ،تاہم حکام ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.