تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:31

کینیڈا کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر ایران برہم

جیو نیوز - تہران… کینیڈا کی جانب سے سفارتی تعلقات ختم کیے جانے پر ایران نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزرات خارجہ کے ترجمان رامن مہمان پرست کاکہناہے کہ کینیڈا کی موجودہ حکومت شدت پسند ہے اور صیہونی طاقتوں کے زیر اثر ہے۔ کینیڈا نے گزشتہ روزایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تہران میں کینیڈا کا سفارت خانہ بند کر دیا اورایران کے تمام سفارتی عملے کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.