8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:33
افغانستان، نیٹو ہیڈکوارٹرز کے قریب خود کش حملہ،6افراد ہلاک
جیو نیوز - کابل… افغانستان میں نیٹو ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں خود کش حملہ آور ، دھماکاخیز مواد سے بھری موٹر سائیکل لیے پہنچا اور کیمپ Eggers کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ نیٹو ترجمان کے مطابق بیس میں ڈھائی ہزار نیٹو ٹرینر قیام، پذیر ہیں۔