تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:31

ویتنام: مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 29 افراد ہلاک

جیو نیوز - ہنوئی… ویتنام میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ویتنام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں جاری شدید بارشوں کے باعث صوبہ ناگاہ اور ملحقہ علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب آنے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ سیلاب کے باعث وسیع علاقے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.